• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے ایک اور لیب فعال

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کے لیے ایک اور لیب فعال کردی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ نے کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں ایک اور کامیابی حاصلی کر لی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے لیے ایک اور لیب فعال کردی گئی ہے ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں سندھ حکومت کےفنڈز سے کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی ہے جبکہ جامعہ کراچی میں قائم لیبارٹری میں یومیہ 800 ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مطابق ایک ہفتے کےدوران سندھ میں کورونا ٹیسٹ کے لیے یہ دوسری لیب بنائی گئی ہے، جامعہ کراچی میں کورونا لیبارٹری نے ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولاجیکل ریسرچ لیب میں کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ استعداد تین ہزار تک ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومیہ استعداد پانچ ہزار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین