اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں کورونا کے باعث برآمدات میں کمی کی وجہ سے چار ارب ڈالر کا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے،ہم معاشی سفارت کاری کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،قوم دل کھول کروزیراعظم ریلیف فنڈمیں حصہ ڈالے ،کنسٹرکشن، زراعت، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹرز پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں ،بہت سے طلباء یونیورسٹیوں کے بند ہونے کی وجہ سے وطن واپسی کے منتظر ہیں ،رمضان المبارک میں پاکستانی قوم دل کھول کر عطیات دیتی ہے اگر اس مرتبہ بھی آپ اپنا حصہ وزیراعظم ریلف فنڈ میں بھجوائیں گے تو بہت بڑی خدمت ہو گی۔شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک ٹاؤن ہال میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔