• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری کمیشن کی رپورٹ نہ آنا حکومت کا اعترافِ جرم ہے،شہباز شریف

انکوائری کمیشن کی رپورٹ نہ آنا حکومت کا اعترافِ جرم ہے،شہباز شریف 


لاہور (آئی این پی ) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ نہ آنا حکومت کا اعترافِ جرم اور ملی بھگت ہے۔ رپورٹ میں تاخیر ایک سو ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق اور ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔ اپنے بیان میںشہبازشریف نے کہا کہ کابینہ اور ای سی سی کے سربراہ اور سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دارہیں، ان تمام فیصلوں کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ کا نہ آنا وزیراعظم کا اعترافِ جرم ہے۔چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا۔

تازہ ترین