• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قحط کی صورتحال، پیاز کا ایک ٹکڑا 1500 پاکستانی روپے کا ہوگیا

غزہ کی پٹی میں آٹے کا 25 کلو تھیلا ایک لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہے یوں ایک کلو آٹا 5300 روپے کا ہوگیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
غزہ کی پٹی میں آٹے کا 25 کلو تھیلا ایک لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہے یوں ایک کلو آٹا 5300 روپے کا ہوگیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

غزہ میں قحط کی صورتحال کے سبب پیاز کلو میں نہیں ٹکڑوں میں بکنے لگی، ایک ٹکڑا پیاز پاکستانی روپوں کے 1500 روپے کے برابر ہے۔

غزہ میں 2 ماہ سے کھانے پینے کی اشیاء روکے جانے کے بعد اشیاء خور و نوش کی قیمتیں انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں ہیں۔

جیو نیوز کے غزہ میں موجود ذرائع کے مطابق پیاز تاریخ میں پہلی بار ٹکڑوں میں فروخت ہونا شروع ہوئی ہے، ایک ٹکڑے پیاز کی قیمت 1 ہزار سے 1500 سو روپے ہوچکی ہے، 1 عدد پیاز کی قیمت اوسط 3000 روپے کے برابر ہے۔

جیو نیوز ذرائع کے مطابق غزہ میں 1 کلو خوردنی تیل 7500 روپے میں دستیاب ہے، خوردنی تیل کی انتہائی قیمت گاڑیوں میں استعمال کے سبب ہے کیونکہ گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوچکا۔

غزہ کی پٹی میں آٹے کا 25 کلو تھیلا ایک لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہے یوں ایک کلو آٹا 5300 روپے کا ہوگیا ہے۔

جیو نیوز غزہ ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فی کلو آلو 2800 روپے، کھیرا 1500 روپے کلو، 1 کلو ٹماٹر 2200 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قحط یا غذائی قلت کے سبب 29 اموات ہوئی ہیں، اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے حالیہ بدترین صورتحال کو غزہ جنگ کا سفاکانہ ترین مرحلہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید