• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 26 مئی سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ بھر میں 26 مئی سے 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) حکام کے مطابق صوبۂ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام نے بتایا ہے کہ کراچی میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق رواں سال پاکستان میں 10 پولیو کیسز میں سے 4 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

صحت سے مزید