• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں کا سفر سے انکار

لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔

مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈنگ منسوخ کرکے پائلٹ طیارہ کراچی واپس لے آیا، موسم ٹھیک ہونے پر ری فیولنگ کے بعد طیارہ لاہور واپس روانگی کیلئے تیار تھا، پرواز میں سوار 57 افراد نے مزید سفر کرنے سے انکار کر دیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفر منسوخ کرنے والے مسافروں کو سامان کی واپسی کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی،طوفان سے بال بال بچی نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی سے واپس لاہور روانہ ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید