• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون کے باعث بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

پشاور ( وقائع نگار) حکومت کے احکامات کے بعد لاک ڈائون کے باعث بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں اور گھر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے ان بزرگ افراد کی مشکلات کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے پشاور سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سال سے زائد العمر افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے ان کی ریلیف کیلئے حکومت نے اب تک کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے ،چھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے بزرگ افراد کو سینئر سٹیزن کارڈ کا جراءتاحال نہیں ہوسکا اور نہ ہی دیگر اعلان کردہ مراعات کو عملی جامہ پہنایا گیا انہوں نے بتایا کہ سابق حکومت نے سینئر سٹیزن کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مستحق بزرگ شہریوں کی مالی امداد ، ہسپتالوں میں ان کیلئے خصوصی الگ کائونٹرز ،میڈیکل اور ادویات کے اخراجات میں کمی ، الگ وارڈ ز اور بزرگ شہریوں کی تنظیم کی رکنیت سمیت دیگر حقوق سے مستفید ہونا تھا لیکن اس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا انہوں نے کہاکہ حکومت اب فوری طور پر لاک ڈائون سے متاثرہ تمام بزرگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔
تازہ ترین