کراچی (رپورٹ:اختر علی اختر) برصغیر کے نامور قوال غلام فرید صابری قوال کے صاحبزادے معروف قوال امجد صابری نے کہا ہے کہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام دنیابھر میں توجہ سے سنا جاتا ہے اور کروڑوں لوگ ایسے بھی ہیں جن کو صوفیانہ کلام کی شاعری سمجھ میں نہیں آتی اس کے باوجود بھی جب وہ قوال سنتے ہیں تو بے خود ہو کر جھوم اٹھتے ہیں۔ فن قوالی کو ہمارے خاندان نے دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کروایا اور ایک مرتبہ پھر فن قوالی عروج پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب حاجی غلام فرید صابری قوال کی22 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سالانہ تقریب میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ امجد فرید صابری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قوالی ہمارا خاندانی کام ہے، آج کی نسل کے گلوکار ہماری گائی ہوئی قوالیاں گاتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔