مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھارت میں بی جے پی حکومت کی اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مہم اور تشدد کی مذمت کی۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی انتہاپسند، تنگ نظر اور انتہائی متعصبانہ سوچ پر مبنی آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی برادری، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ظلم رکوائیں۔