عراقی وزیراعظم محمد شیاع سوڈانی نے اسرائیل پر خطے میں جنگ کو توسیع دینے کا الزام لگایا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل میں جاری حالیہ کشیدہ صورتحال پر عراقی وزیراعظم نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی سرزمین کی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی نا قابل برداشت ہے۔
محمد شیاع سوڈانی نے مزید کہا کہ اسرائیل خطے میں جاری کشیدگی کو توسیع دینے کی کوشش کر رہا ہے۔