• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ روانہ کردیا، برطانوی اخبار

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے طیارہ بردار بحری جہاز جنوبی چین کے پانیوں سے مشرق وسطیٰ روانہ کردیا۔

شپ ٹریکنگ ڈیٹا کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی طرف گامزن ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز  آج صبح بحرہ جنوبی چین کو چھوڑ کر مغرب کی جانب روانہ ہوگیا ہے، جو غالباً مشرق وسطیٰ کی جانب گامزن سفر ہے، امریکی بحری جہاز کا رواں ہفتے دانانگ سٹی پہنچنے کا منصوبہ تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے ویتنامی حکام کو مطلع کیا کہ یہ فیصلہ "ایک ہنگامی آپریشنل ضرورت" کے باعث کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی سفارتخانے نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

یو ایس ایس نیمٹز اور اس کے ہمراہ موجود اسٹرائیک گروپ نے گزشتہ ہفتے بحیرہ جنوبی چین میں میری ٹائم سیکیورٹی مشقیں کی تھیں، جنہیں امریکی بحریہ کی انڈو پیسیفک میں معمول کی موجودگی کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

شپ ٹریکنگ ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق، نیمٹز انڈو پیسفک پیر کی صبح مغرب کی سمت رواں تھا، جس کا رخ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کی جانب تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید