ایرانی پارلیمنٹ نے علی مدنی زادہ کو نیا وزیر خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کو مہنگائی میں اضافے اور معاشی مشکلات سے نمٹنے میں ناکامی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی ووٹنگ کے ذریعے سابق وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔
ایران جوہری پروگرام کے تناظر میں امریکا کی ایران پر طویل عرصے سے جاری پابندیوں سے ایران کی معیشت سخت دباؤ کا شکار ہے۔