• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا سے منتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی میں بھی کورونا کی تصدیق،گھر میں قرنطینہ ہوگئے

اسلام آباد (آئی این پی )فاٹا سے منتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے اور وہ اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا اور ممکنہ طورپر ان میں وائرس بھی اسی دوران منتقل ہوا ہے تاہم ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینیٹر اپنے گھر میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے عوام سے سماجی دوری اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ اس وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔مرزا محمد آفریدی فاٹا سے بطور آزاد امیدوار سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
تازہ ترین