• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا حکومتی فیصلہ قبول نہیں ،لقمان کاکڑ

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ قبائل کے ساتھ ایک سنگین ریاستی زیادتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے حوالے سے مقدمہ ابھی عدالت عالیہ میں زیر التوا ہے لیکن حکومت کی جانب سے پے در پے نوٹیفکیشن جاری کرنا از خود عدالتی توہین کے مترادف ہے صوبائی حکومت پہلے دن سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے اقدامات میں مصروف رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جدید سہولیات اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران جدید اسلحہ اور حفاظتی آلات کے باوجود شہری علاقوں میں امن وامان کی مخدوش صورتحال انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اس کے برعکس لیویز بلوچستان کے90 فیصد علاقے کی رکھوالی انتہائی قلیل وسائل میں کر رہی ہے لیویز فورس کی کل نفری 23 ہزار اور سالانہ بجٹ صرف 9 ارب روپے ہے اس کے باوجود لیویز کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی عمائدین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ریاست کن مقاصد کے لئے بی ایریاز کو پولیس کے حوالے کرنا چاہتی ہے ریاست چاہتی ہے کہ قبائلی علاقوں میں ایک ایسی فورس تعینات کی جائے جو انکے کالے دھن کو فروغ دینے میں انکی معاونت کرے ۔انہوں نے کہاکہ لیویز کا عملہ قبائل پر مشتمل ہے اور وہ ہر گز اپنے علاقوں میں پر امن ماحول کو خراب کرنے میں ریاست کے آلہ کار بننے کو تیار نہیں۔ 
تازہ ترین