تہران (جنگ نیوز )ایران میں کرونا وائرس کے بارے میں افواہیں پھیلانے کے الزام میں 3600 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایران کی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے بدھ کو بتایا ہے کہ باسیج ملیشیا اور پولیس نے ان افراد کو آن لائن افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے ان افواہوں کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔البتہ یہ کہا ہے کہ افواہیں پھیلانے میں جو لوگ بھی ملوّث ہیں، انھیں شناخت کرکے گرفتار کر لیا جائے گا اور ان میں سے بہت سوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔