• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی

راولپنڈی(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سکول چلانامحکمہ اوقاف کاکام نہیں، عدالت کے پاس محکمہ اوقاف کو سکول کھولنے کاحکم دینے کاکوئی اختیارنہیں۔تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں ملازمت پربحالی کیلئے کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سکول چلانا محکمہ اوقاف کا کام نہیں۔

تازہ ترین