اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آرمیں بڑے پیمانے تقرروتبادلے کردیئے ہیں۔ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ21کی ممبر آئی آر آپریشن سیما شکیل کی جگہ گریڈ21 کے افسر ندیم حسین رضوی کوممبر آئی آر آپریشن ایف بی آر تعینات کردیاگیاہے۔ ممبر ایف بی آرگریڈ 21 کے ڈاکٹر اشفاق تونیو کو چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور،گریڈ21 کے ڈاکٹر فیض الہی ممبر ایڈمن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے عاصم مجید ڈی جی ریٹیل ایف بی آر، گریڈ21 کی ڈاکٹر لبنیٰ ایوب ممبر ایف بی آر ، گریڈ 21 کے عبدالحمید میمن چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی جبکہ گریڈ 21 کےسجاداللہ صدیقی چیف کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او کراچی تعینات کردیئے گئےہیں۔ گریڈ21کے بدرالدین احمدکو چیف کمشنرکارپوریٹ آر ٹی او کراچی، گریڈ21 کے بختیار محمد کو ممبر فیٹ تعینات کردیاگیا ہے۔ گریڈ21 کے محمد قاسم صمد کوممبر ٹی پی اے ایف بی آر،گریڈ21 کی عنبرین افتخار کوممبر ایچ آر ایم ایف بی آر،گریڈ 21 کے ڈاکٹر آفتاب امام کوچیف کمشنر آر ٹی او کوئٹہ،گریڈ21 کے ڈاکٹر توقیر میمن کوچیف کمشنر آر ٹی او حیدر آباد،گریڈ21 کے شاہد اقبال بلوچ کوممبر ایف بی آر،گریڈ20 کے سید سبطین رضا زیدی کوچیف کمشنر آر ٹی او ٹو کراچی،گریڈ20 کے محمد فاروق اعظم کوچیف کمشنر آر ٹی او سکھرتعینات کردیا گیا ہے۔اِن لینڈ ریونیو کے گریڈ20 کے جن دیگر افسران کے تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں ان میں امتیاز علی سولنگی، شازیہ عابد، عبدالرحمن،محمد نصیر، محمد اعجازخان، ظہور احمد، شیخ زاہد مسعود، محمد عابد، محمد عاصم علیم، مس یاسمین فاطمہ،محمد فیاض، رفیق الرحمن، عرفان عزیز، ایس جعفررضاکاظمی، مس عظمیٰ ثاقب،عبدالحفیظ، عبدالحمید شیخ، عرفان علی، عطیہ علی خان، عبدالجواد، عمل بلوچ، ہارون مسعود اور نجیب قادر شامل ہیں۔ گریڈ 19 کے افسران میں محمد نبیل رانا، ڈاکٹر رضی الرحمن، مرزا ناصرعلی، ممتاز علی اور تحسین صادق تارڑ شامل ہیں۔ا یف بی آر نے مذکورہ تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایف بی آر کے محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئےہیں ، گریڈ 21 کے افسر ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس محمد زاہد کھوکھر کوتبدیل کرکے ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کردیا گیا ، زاہد کھوکھر کی جگہ گریڈ 21 کے افسر عبد الرشید شیخ کوڈی جی کسٹم انٹیلیجنس تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 21 کے افسر ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ سرفراز وڑائچ ممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر، گریڈ 21 کی زیبا حئی اظہر کو ڈی جی ٹریننگ کراچی ،گریڈ 21 کے واصف میمن کو ڈی جی پوسٹ کلیئرنس کراچی، گریڈ 21 کے عبدالباسط چوہدری کو ممبر ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔گریڈ 21 کے ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری ڈی جی کسٹمز ویلیوایشن کراچی،گریڈ 21 کے فیض احمد چیف کلیکٹر کسٹم لاہور ،گریڈ 21 کے سیف الدین جونیجو چیف کلکٹر کسٹم ساوتھ کراچی ، ڈاکٹر ثمینہ تسلیم زہرہ کو ڈی جی ڈائر یکٹور یٹ جنرل ان پٹ آئوٹ کراچی اور محمد عامر کو چیف کلکٹر کسٹم ( او پی ایس ) کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے، گریڈ 20 کے 21 افسران کے تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں جن میں عبدالقادر میمن ، محمد عدنان اکرم ، فیاض انور ، عرفان الرحمان ، صائمہ شہزاد ، فیروز عالم ، محمد یعقوب، ممتاز علی کھوسو ، عرفان جاوید ، سید اسد رضا رضوری ، ریاض احمد ، ڈاکٹر محمد ندیم ، امجد الرحمن ، فیاض علی ، آصف عباس ، منیزہ مجید ، عبدالوحید مروت ، محمد محسن رفیق شامل ہیں ، گریڈ 19 کے جن افسران کے تقررو تبادلے کیے گئے ان میں سید فواد علی شاہ ، محمد سلیم حسن ثاقب شیخ اور متین عالم شامل ہیں ۔ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔