• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کی قیادت کو سنادیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی طے شدہ تجاویز بانی چیئرمین عمران خان کے سامنے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکمت عملی کے فقدان کی نشاندہی کی اور انہیں ضلعی سطح پر احتجاج کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اتحاد کے سربراہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے کہ ضلعی سطح پر احتجاج ہو، پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ ہفتے میں ایک بار ٹی ٹی اے پی کا مشاورتی اجلاس ہو، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اتحاد کی صورت میں آگے بڑھیں۔

جیونیوز کو حاصل اندرونی کہانی کےمطابق اجلاس میں عمر ایوب نے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک پر ملک بھر میں عمل ہوگا۔

میڈيا سے گفت گو میں کہاکہ سول نافرمانی تحریک کی کال پر بانی پی ٹی آئی نے لائحہ عمل دے دیا ہے ، اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید