• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے اضافی معاوضے کی بات نہیں کی، ذرائع

فوٹو فائل
فوٹو فائل

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اضافی معاوضے کی بات نہیں کی، میچز کی پاکستان سے منتقلی پر آئی سی سی نے پاکستان کو ازالے کی پیشکش کی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہو جائے گا، 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لیں، معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں مذاکرات ہوئے۔ 

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر تبادلہ خیال جاری ہے، جوں ہی معاملات طے ہوں گے پریس ریلیز سے اعلان کر دیا جائے گا، اگلے 24 گھنٹوں میں ساری بات سامنے آجائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید