لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں 4.6 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے میڈیا رپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ 2 مارچ 2025 سے ہوگا، ٹرانسپورٹ فار لندن کے روزانہ کے کرائے کی حد 50 سے 70 پنس بڑھ جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ٹرام اور بس کے کرائے مسلسل چھٹے سال بھی منجمد رہیں گے۔
صادق خان کے مطابق کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم ٹرانسپورٹ سروسز میں انویسٹ کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ وزراء نے بتایا ہے ٹرانسپورٹ کے اہم منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے کرایوں میں اضافہ ضروری ہے۔