آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹنڈو محمد خان: خواتین اور بچوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) گاؤں جمعدار پھوٹو کی خواتین و بچوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پرمینا سیال، شریفہ ملاح ، پھاپی ملاح نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ پولیس بلاجواز جنید سیال اور ابو ملاح کے خلاف جھوٹے مقدمات بنارہی ہے ۔ ضمانت کیلئے جب عدالت گئے تو پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے ہی گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید