• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مُرتّبہ : شہناز ایاز

صفحات: 480،قیمت :درج نہیں

ناشر: رائل بُک کمپنی، ریکس سینٹر، فاطمہ جناح روڈ، کراچی۔

زیرِتبصرہ کتاب جیسا کہ نام اور عنوان سے ظاہر ہے، قرآنِ کریم کی سورتوں کے تعارف و تلخیص پر مشتمل ہے، جس میں کتاب کی مُرتّبہ شہناز ایاز نے (سورۃ الفاتحہ تا سورۃ النّاس) قرآن کریم کی ایک سو چودہ سورتوں کا سادہ، عام فہم اسلوب میں تعارف پیش کرتے ہوئے مذکورہ سورتوں کے مضامین و موضوعات کو سہل اور عام فہم انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ہے، تاکہ ہر شعبۂ زندگی سے وابستہ فرد رشد و ہدایت کے ابدی سرچشمے قرآنِ کریم کی روشن ہدایات اور تعلیمات سے مستفید ہوسکے۔ 

کتاب کی ترتیب و تالیف میں مصنّفہ نے امام ابنِ شیرؒ کی ’’تفسیرابنِ شیر‘‘ مولانا مودودی کی تفسیر’’تفہیم القرآن‘‘ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک کی کتاب ’’انوارُ القرآن‘‘ کے علاوہ ڈاکٹر اسرار احمد کی کتاب ’’قرآنِ حکیم ہم سے کیا چاہتا ہے؟‘‘ سے بھی استفادہ کیا ہے۔

تازہ ترین