• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مُرتّب : زاہد رشید

صفحات: 400،قیمت: 1000روپے

ناشر : میڈیا گرافکس، کراچی۔

’’حمد و مُناجات‘‘ پر مبنی یہ انتخاب پروفیسر ہارون الرشید کی زیرِسرپرستی مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے مُرتّب زاہد رشید کا کتاب کے آغاز میں ’’حمد و مُناجات‘‘ پر مُفصّل اور مبسوط مقدمہ، متعلقہ موضوع پر تعارفی جائزے پر مشتمل ہے،جس میں اسلام اور دُنیا کے دیگر مختلف مذاہب میں وجودِ باری تعالیٰ پر علمی بحث کے علاوہ حمد و مُناجات کے معنی و مفہوم بیان کرنے کے ساتھ اُردو شاعری میں اس کے آغاز و ارتقاء کا بھی مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ 

کتاب کے آغاز میں تاثرات، مفتی محمّد طاہر مکی اور دیباچہ پروفیسر ہارون الرشید نے تحریر کیا ہے۔ یہ مجموعہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اوّل، اساتذہ، برِّصغیر کے متقدمین، نام وَر شعراء، باب دوم، شعرائے دَورِحاضر، باب سوم، شاعرات، باب چہارم، غیر مسلم شعراء اور باب پنجم، بچّوں کے لیے تحریر کی گئی مشہور حمدو مُناجات پر محیط ہے۔’’اللہ اکبر‘‘ کے عنوان سے معنون اس مجموعے میں 170شعراء کی 265حمد و مُناجات شامل ہیں۔ اُمید ہے کہ یہ خُوب صُورت حمدیہ مجموعہ اُردو کے حمدیہ ادب میں ایک خاص اور قابلِ قدر اضافہ ثابت ہوگا۔

تازہ ترین