پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی امور سے متعلق تعاون کے ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کے انڈر سیکریٹری ذوالفقار حیدر اور سعودی ہم منصب عواد بن سبطی العنازی نے دستخط کیے۔
اس موقع پر سعودی وزارتِ اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ بھی موجود تھے۔
ان ایم او یوز میں دونوں ممالک کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمے، مبلغین و اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں تعاون شامل ہے۔
اس سلسلے میں اسلامی ورثے کی بحالی اور اسلامی کانفرنسوں میں علماء کی شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد دین کی خدمات کے لیے سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔