گورنر سندھ کامران ٹیسوری 3 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل اور سفارتی عملے نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 50 ہزار آئی ٹی طلبہ کو پہلا کورس ختم ہونے کے قریب ہے، دس ماہ میں ہی طلبہ چھ سو سے نو سو ڈالر ماہانہ کما رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کو آئی ٹی مرکز بنانے کا خواب ہر صورت پورا کریں گے۔