• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلیئر فائر کرنیوالے 4 اسرائیلی شہری رہا

اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلیئر فائر کرنے والے 4 اسرائیلی شہریوں کو رہا کردیا۔

گزشتہ ماہ 4 اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلئیر فائر کیے تھے۔

عدالت نے چاروں اسرائیلیوں پر لاپروائی اور غفلت کے الزامات برقرار رکھے اور انہیں الیکٹرانک ٹیگنگ کے ساتھ گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں میں ایک سابق فوجی اور ان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔

عدالت نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر پٹاخہ فائر کیس میں دہشتگردی کے الزامات مسترد کیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر فلئیر فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک فلیئر نتین یاہو کی رہائشگاہ کے قریب گرا تھا اور دوسرا صحن میں گرا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید