• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

برطانیہ کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، اہم ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق دھند کی وجہ سے گیٹوک، ہیتھرو اور مانچسٹر میں پراوزیں تاخیر کا شکار ہیں۔

میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایئرپورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔

گیٹوک سے آج روانہ ہونے والی بہت سی پروازیں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں، ایئر پورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید