• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بی بی کی ہمت بے مثال اور زندگی جرأت کی علامت تھی، صدر پی پی یورپ

پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ہمت بے مثال اور زندگی جرأت کی علامت تھی۔ 

شہید بے نظیر بھٹو کے 17ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے پیرس کے نواحی علاقے سارسلُ ذائقہ ہال میں سورت یاسین کے ورد کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور اصولوں پر مبنی قیادت پاکستان کے عوام کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی، جس کی بدولت آج بھی ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے وہ معاشرے میں مزدور، کسان اور پسماندہ طبقات کو قومی ترقی کی بنیاد سمجھتی تھیں۔

خواتین ونگ پی پی پی فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بی بی کی شخصیت امید، استقامت، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی، وہ ہم سب کیلئے مشعلِ  راہ تھیں۔

 مرزا عتیق الرحمن نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو لاکھوں پاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی، کیونکہ وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے گہرائی سے جڑی تھی۔ 

اس موقع پر موبتیاںُروشن کی گئیں تقریب میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ ن لیگی رہنماؤں نے بھی شرکت گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید