سندھ میں سرکاری گوداموں اور منتقلی کے دوران گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، نواب شاہ، سانگھڑ، کشمور اور قمبر کے اضلاع سے گندم غائب ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والی گندم کی مالیت 5 ارب روپے سے زائد ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق پلی بارگین کے تحت ملز مالکان اور دیگر افراد سے 2 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول ہوئے ہیں۔