• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی تیز ترین انٹرنیٹ دستیاب

ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی تیز ترین انٹرنیٹ دستیاب


دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی اب تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔

موبائل ٹیکنالوجی کے لیے دنیا بھر میں مشہور کمپنی نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ساڑھے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر فائیو جی کا ٹاور نصب کردیا۔

دنیا کے سب سے بلند ترین اینٹینا کی تنصیب کے لیے 8 ٹن کا ضروری سامان، یاک کی مدد سے پہنچایا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پرٹاورکی تنصیب سےکوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد مستفید ہوسکیں گے۔

تازہ ترین