• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف لندن نہیں جارہے، خبریں محض قیاس آرائیاں

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پاکستان سے لندن جانے کا فوری طور پرکوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اگر کوئی ایسی بات ان کے ذہن میں ہے بھی تو انہوں نے اس کا اظہار اپنے قریبی رفقاءسے بھی نہیں کیا۔

لہٰذا ایسے خبروں کو محض قیاس آرائیاں ہی کہا جا سکتا ہے۔ 

دوسری جانب لندن میں میاں نواز شریف کا آپریشن بھی کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

جب ڈاکٹرز میاں نواز شریف کے آپریشن کیلئےکوئی نئی تاریخ دیں گے تو پھر میاں شہباز شریف لندن جانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین