ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا۔
تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دنیا اس جنگ کی درست سمت میں کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران تمام مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، عالمی برادری اسرائیل پر حملے روکنے کےلیے دباؤ ڈالے، یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اب بھی ایران میں شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کچھ مغربی ممالک کو اس جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات اب بھی ممکنات میں سے ہیں۔