• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

اس دوران سراج الحق نے اسپیکر اسد قیصر کی خیریت دریافت کی۔

امیر جماعت اسلامی نے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر اور ان کے اہل خانہ کیلئےجلد صحت یابی کی دعا کی۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر میں آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔

میں اور بچے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں: اسد قیصر

کورونا کا شکار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے وہ اور اُن کے بچے بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے خیریت دریافت کرنے اور دعا کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اسد قیصر نے اپنے علاقے کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا میں جاری اس بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت فرمائے۔

تازہ ترین