• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے اراکین نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے سے 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے مقامی سطح پر پھیلاؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ محکمہ صحت کو وی ٹی ایم کٹس کی فوری خریداری کے آغاز کی ہدایت بھی کی گئی۔

محکمہ صحت کو وی ٹی ایم کٹس کی خریداری کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، جبکہ لاک ڈاؤن برقرار رکھتے ہوئے اس پر پابندی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

دوسری طرف محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا سے متعلق اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا کے103 مصدقہ مریض سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 1321 ہوگئی، جن میں سے کورونا کے 1014 مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2089 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

تازہ ترین