دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 63 ہزار 229 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 52 ہزار 748 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 4 ہزار 823 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 650 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 5 ہزار 658 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار 925 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 955 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 54 ہزار 962 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 88 ہزار 68 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 301 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 428 ہو چکی ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 79 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 11 ہزار 938 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 734 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 201 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 462 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 66 ہزار 152 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 451 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 455 ہزار 370 ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: نیویارک، کورونا سے مسلمانوں کی بڑی تعداد میں اموات
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 27 ہزار 659 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 340 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 99 ہزار 970 ہو گئے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 881 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 191 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 656 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21 ہزار 838 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 505 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 545 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 ہزار 788 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔