• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21 ہزار 838 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 505 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 545 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 ہزار 788 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 133 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 144 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7ہزار 189 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 148 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 288 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 185 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 321 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 21 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 464 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: میڈیا کورونا سے صحت یاب افراد کو بھی دکھائے، حفیظ

گلگت بلتستان میں 372 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 71 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

اب تک ملک میں 2 لاکھ 22 ہزار 404 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز (4 مئی کو) ملک میں کورونا کے مزید 9 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین