• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رقم ہتھیانے کے لیے 5 شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز عرف ججی لوگوں کی مالش کرتا تھا، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف پارکوں میں واردات کی نیت سے گھومتا اور لوگوں کو مالش کے لیے سنسنان جگہ پر لے جاتا۔

پولیس کے مطابق دوران مالش ملزم گردن کا منکا توڑ دیتا یا چھری کے وار کر کے شہریوں کو قتل کر دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان شہریوں سے رقم، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو جاتے۔

پولیس نے ملزم اعجاز سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین