• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.43روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت159.63روپے سے بڑھ کر 159.70روپے ہوگئی لیکن دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید159.00 روپے اور قیمت فروخت 160 روپے پر مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید172روپے سے گھٹ کر171روپے اور قیمت فروخت174روپے سے گھٹ کر 173 روپے ہوگئی ، برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت198روپے مستحکم رہی۔

تازہ ترین