سکھر (بیورورپوٹ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کے اہلخانہ طلبی نوٹس کے باوجودنیب میں پیش نہ ہو سکے۔ نیب ذرائع کے مطابق بینکنگ ٹرانزیکشن کے متعلق جوابات جمع کرانے کے لیے خورشیدشاہ کے بیٹوں سمیت گھر کے پانچ افراد کو کال اپ لیٹر جاری کیا گیا تھا‘ سید خورشید شاہ کے فرزند زیرک شاہ کے علاوہ دیگر چار افراد پیش نہ ہوسکے، ریفرنس میں نامزد چاروں افراد کی عدم پیشی پر چاروں افراد کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔