• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار، مسجد و امام بارگاہ میں اذان فجر کے وقت دھماکہ،موذن شدید زخمی

پاراچنار( نمائندہ جنگ)ضلع کرم کے تحصیل لوئرکرم میں پاک افغان سرحدافغان صوبہ خوست کے قریب علاقہ شورکی میں امام بارگاہ اور مسجد میں دھماکہ کیا گیا ہے جس سے مسجد و امام بارگاہ کی عمارت مکمل طور شہید ہوگئی، دھماکے سے موذن شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے علی الصبح سحری کے وقت جب موذن امام بارگاہ اور مسجد میں اذان کیلئے گیا تو اس وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے موذن شدید زخمی ہوگیا جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال لایا گیا، بارودی مواد پہلے سے ہی مسجد و امام بارگاہ میں نصب کردیا گیا تھا ۔
تازہ ترین