• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا شہر آباد کرنے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ ایجنسی قائم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر) راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے لیے راوی اربن ڈویلپمنٹ ایجنسی قائم کردی گئی ہے۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی کےاجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ ایجنسی قائم کرنےکی منظوری دی گئی، گورننگ باڈی کے ممبر میجر ریٹائرڈ برہان علی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی ایجنسی کو فعال کرنے کے لیے ایک ماہ کے اندراندر ضروری عملے کا تعین اور بھرتی کا طریقہ کار وضع کرے گی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ننکانہ صاحب سے ایم پی اے محمد عاطف اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ شامل ہیں۔واضح رہے کہ دریائے راوی سے منسلک 8 لاکھ کنال پر ریور راوی پراجیکٹ پر کام 2015ء میں شروع کیا گیا تھا، کمپنی نے22 کروڑ کے عوض فزیبلٹی تیار کی تھی ،18 دسمبر2019 کو بزدار حکومت نے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد 7 مارچ 2020 کو ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 99 ہزار ایکڑ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریور راوی پراجیکٹ کے پہلے فیز ون میں 14 لاکھ گھر بنائے جائیں گے، 100 برجز، ڈاؤن ٹاؤن اور واٹر فرنٹ اپ گریڈیشن شامل ہے ۔
تازہ ترین