• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کسی کو اپنے کیے کی قیمت چکانی ہوگی : سائرہ یوسف

پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے برطانوی مصنف کا انتہائی فکر انگیز قول شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنے کیے کی سزا چکانی ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر طویل مدت بعد سائرہ کی جانب سے شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد پہلی بار کوئی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اسٹوری پر شیئر کردہ قول میں لکھا کہ’ بعض اوقات ہمیں اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔‘

اداکارہ نے پوسٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ یہ حقیقیت ہے کہ بعض اوقات کچھ نہ کرنے کی قیمت ادا کرتے ہوئے ہمیں زہر کا کڑوا گھونٹ پینا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

2012 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی ’نورے‘ ہے۔

دونوں میں طلاق کی وجہ معروف ماڈل صدف کنول کو قرار دیا جارہا تھا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طلاق کے بعد پہلی بار سائرہ کی جانب سے سامنے آنے والی  مذکورہ پوسٹ میں صدف کو نشانہ بنانے کا  عندیہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین