• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں سیمنٹ کی کھپت 23 فیصد کم رہی ، ایسوسی ایشن

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے ملک میں سیمنٹ کی کھپت کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اپریل کے مہینے میں سیمینٹ کی کھپت 23 فیصد کم رہی۔

ماہِ اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020 میں سیمنٹ کی کھپت 23.65 فیصد کم ہوکر 3.52 ملین ٹن رہی۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں 56.6 فیصد کم ہوکر249,127 ٹن رہ گئیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ مجموعی کھپت میں معمولی 3.45 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی کھپت دس ماہ میں 40.55 ملین ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی فی بوری پر 169 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ہے۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وفاقی کنسٹرکشن پیکیج میں دیگر متعلقہ صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے، جبکہ حکومت کو 2 سال میں عائد کئے جانے والے اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز بھی واپس لینا چاہئیں۔

تازہ ترین