• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا وائرس سے احتیاط بھی اور تفریح بھی

چین: کورونا وائرس سے احتیاط بھی اور تفریح بھی


چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد جہاں زندگی معمول پر آگئی ہے وہیں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

 کچھ ایسا ہی چین میں ایک سیاحتی مقام پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا اور سیر کیلئے آنے والے افراد کو خصوصی ٹوپیاں دے دی گئی۔

چین کے صوبے ہونان میں سیاحتی مقام کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کیلئے غبارے سے بنی ایک میٹر لمبی منفرد ٹوپیاں بنائی اور وہاں آنے والوں سیاحوں کو مفت فراہم کیں تاکہ لوگ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

 رنگ برنگی غباروں سے بنی منفرد ٹوپیاں پہن کر سیاحوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا، وہیں خوب تصاویر بھی بناتے رہے اور انتظامیہ کے اس اقدام کو بیحد سراہا۔ 

تازہ ترین