کورونا وائرس کے باعث ٹڈی دل پر قابو رکھنے والی ٹیموں کو فیلڈ آپریشن جاری رکھنے اور ٹڈی دل کیخلاف موثر کارروائیوں کیلئے چین نے پاکستان کو ماسک، حفاظتی سوٹ، دستانے اور طبی سامان فراہم کر دیا۔
تجارت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو آسان بنانے کے لئے پاکستان اور چین نے مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔
اس حوالے سے چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤ جنگ نے طبی سامان کی فراہمی کی تقریب میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام سے ملاقات کی اور کہا کہ چین کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کو طبی سامان فراہم کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں ماسک، حفاظتی سوٹ، دستانے وغیرہ سمیت دیگر سامان چین سے پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔
تجارت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو آسان بنانے کے لئے پاکستان اور چین نے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
وفاقی وزیرغذائی تحفظ فخر امام نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔ انھوں نے چین کی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی طرف سے طبی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
طبی سامان سے کورونا وائرس وبائی مرض کی موجودہ صورتحال میں ہماری ٹڈی دل پر قابو پانے والی ٹیموں کو اپنے فیلڈ آپریشن جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔