• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی کبھی خود کیلئے جینا اچھا لگتا ہے، عائزہ خان

معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی خود کے لیے جینا بھی اچھا لگتا ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہرپوش‘ کی ’مہرو‘ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے حال ہی میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے خوبصورت لباس کے ساتھ کانوں میں حسین جھمکے بھی پہنے ہوئے ہیں۔


اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنی پہلی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی کبھی خود کے لیے جینا اچھا لگتا ہے، کبھی خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’کبھی خود کو صرف اپنی ہی نظر سے دیکھنا بھی اچھا لگتا ہے، کبھی خود پر پیار آنا بھی اچھا لگتا ہے۔‘

عائزہ خان نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’پھر میں سوچتی ہوں کہ وہ زندگی بھی کیا کوئی زندگی ہے جسے اکیلے جینا اچھا لگتا ہے؟‘

اِس سوال کے بعد ’مہرو‘ نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے آس پاس کے لوگوں سے پیار کریں کیونکہ یہی لوگ آ پ کی خوشی کی وجہ ہیں۔‘

اداکارہ نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے پاس ہمیشہ خوش رہنے کا انتخاب ہوتا ہے۔‘


اُنہوں نے لکھا کہ ’سڑک پر ٹھوکر کھا کر گِرنے سے کچھ سیکھیں اور مثبت رہتے ہوئے دوبارہ اُٹھ کھڑے ہوں اور آگے بڑھیں۔‘

اِس سے قبل عائزہ خان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’خوبصورتی وہ نہیں جو آپ آئینے میں دیکھتے ہیں، خوبصورتی وہ ہے جو آپ اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ ‘

یاد رہے کہ عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہرپوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر دانش تیمور اسی ڈرامے میں’شاہ جہاں ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین