• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کورونا سے متاثرہ طبقوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس سے متاثرہ طبقوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے تمام صوبوں سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ریلیف پیکیج شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا ورکرز کو بھی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا میڈیا ریلیف پیکیج میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے دوران متاثرہونے والے میڈیا ورکر کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’گزشتہ حکمرانوں کی سوال گندم جواب چنا کی پالیسی رہی‘

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سےوفات کی صورت میں متاثرہ میڈیا ورکر کے خاندان کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفات پانے والے میڈیا ورکر کی فیملی کو تاحیات 10 ہزار روپے ماہانہ پنشن کی صورت میں دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین