• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائلڈ لائف رینجرز فورس کی بھرتی مکمل، 23 فیصد خواتین شامل، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش اور پراسیکیوشن کے مکمل اختیارات دیے گئے، غیر قانونی شکار، نایاب نسلوں کی اسمگلنگ اور جنگلات کی تباہی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کےخلاف جرائم ناقابل ضمانت قرار دیتے ہوئے رینجرز کو جدید اسلحہ اور فیلڈ گیئر سے لیس کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں وائلڈ لائف پروٹیکشن سینٹرز قائم کرنے کے علاوہ فوری کارروائی اور نگرانی کا مربوط نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید