وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد گوجرانوالا میں کہیں کہیں چھوٹی مارکیٹیں اور بازار کھل گئے۔
گوجرانوالہ شہر میں کہیں تاجر دکانوں کے باہر کھڑے رہے لیکن اپنی دکانیں نہیں کھولیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بازار کھولنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ابھی تک تحریری احکامات نہیں ملے ہیں۔
دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا، جس کی این سی او سی کی میٹنگ میں اجازت دی گئی تھی۔
گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن کی نرمی کے پہلے روز شہر کے بڑے شاپنگ مال اور بازار بند تھے جبکہ چھوٹے بازار کھلے رہے۔
اندرون شہر کی مارکیٹوں میں دکانداروں کی بڑی تعداد اپنی دکانوں کے باہر موجود رہی، وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہیں آج کاروبار کھولنے کی اجازت ہے یا نہیں۔