• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر سمیت پنجاب اسمبلی کے تین ملازمین کورونا کا شکار

ڈپٹی اسپیکر سمیت 3 پنجاب اسمبلی ملازمین کورونا کا شکار


ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سمیت صوبائی اسمبلی کے 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

دوست محمد مزاری دبئی سے ملتان آمد پردو قریبی رشتے داروں کے ساتھ ایس او پیز نظر انداز کرکے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائے بغیر زبردستی لاہور روانہ ہوگئے تھے۔

دوست محمد مزاری کے علاوہ اُس فلائٹ میں موجودہ ہر شخص کو ملتان میں ہی کورونٹائن کیا گیا ہے، اب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نجی لیب میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ سرکاری لیب سے مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میری طبیعت بہتر ہے، کورونا وائرس کی کوئی علامت بھی نہیں ہے لیکن احتیاط کے طور پر سیلف آئسولیشن میں ہوں۔

ملتان میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر قمر زمان کے مطابق دوست محمد مزاری کونجی ہوٹل میں قرنطینہ کی پیش کش بھی کی گئی تھی جو انھوں نے مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین